کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر جناب ضیا شاہد، سیکریٹری جنرل اعجازالحق، سینئر نائب صدر شاہین قریشی، نائب صدور عامر محمود، رحمت علی رازی، مہتاب خان، سید ہارون شاہ، انور ساجدی، جوائنٹ سیکریٹری عرفان اطہر قاضی، فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر فاروق و اسٹینڈنگ کمیٹی نے تمام رکن مدیران اخبارات و جرائد کی جانب سے سی پی این ای کے رکن اور روزنامہ مؤثر کے چیف ایڈیٹر جناب اسلام میاں کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر ضیا شاہد نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سی پی این ای کے تمام اراکین جناب اسلم میاں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔