کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیا شاہد، سیکریٹری جنرل اعجازالحق، سینئر نائب صدر شاہین قریشی، نائب صدور عامر محمود، رحمت علی رازی، مہتاب خان، سید ہارون شاہ، انور ساجدی، جوائنٹ سیکریٹری عرفان اطہر، فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر فاروق و اسٹینڈنگ کمیٹی نے تمام رکن مدیران اخبارات و جرائد کی جانب سے سی پی این ای کے رکن اور روزنامہ لیگل ویوز اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر سید سفیر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر ضیا شاہد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سی پی این ای کے تمام اراکین سید سفیر حسین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)